5 مارچ 2014 - 20:30
سرحدی فورس کے اہلکاروں کی رہائی کے لیے گفتگو شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے سرحدی فورسز کے پانچ اہلکاروں کی رہائي کے لئے پاکستان سے گفتگو شروع کردی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ  وزارت خارجہ نے سرحدی فورسز کے پانچ اہلکاروں کی رہائي کے لئے پاکستان سے گفتگو شروع کردی ہے۔ سید عباس عراقچی نے بدھ کی رات مشہد المقدس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، اپنے پانچ سرحدی جوانوں کو رہا کرانے کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جیش العدل نامی دہشتگرد گروہ نے فروری کے آغاز میں ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگور سے سرحدی فورس کے پانچ جوانوں کو اغوا کیا تھا۔بعض ذرائع سے معلو ہوا ہے کہ ان افراد کو اغوا کرکے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جیش العدل نامی دہشتگرد گروہ سرزمین پاکستان میں سرگرم عمل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲